ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،صفائی کا جائزہ لیا

     ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،صفائی کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز احمد نے ہفتے کے روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے جوہر ٹاون،ٹاؤن شپ، شاہراہ نظریہ پاکستان،ملتان روڈ، سمن آباد، یتیم خانہ،سبزہ زار،اقبال ٹاون، گلشن راوی، شام نگر اور اچھرہ کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے صفائی کے انتظامات پر افسران کو کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے اور بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور انکا کہنا تھا کہ شہر کے چھوٹے اور اندرون علاقوں میں صفائی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔شہر کے اندرونی علاقوں کی گلیاں اور محلے ہر صورت صاف ہونے چاہیں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ورکرز کو سراہا جائے گاجبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اپنائیں اور کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں مزید براں جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں مگر محکمہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑ اکرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے قریبی کو ڑے دان میں ڈالیں۔ شہری صفائی کے حوالے سے شکایت کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کہ ہیلپ لائن  1139 پر رابطہ کریں یا کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

صفائی جائزہ

مزید : میٹروپولیٹن 1