لیلمہ خان فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب، ملک بھر کے نامورڈاکٹر ز کی بھرپور شرکت 

    لیلمہ خان فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب، ملک بھر کے نامورڈاکٹر ز کی بھرپور ...

  



 لاہور(لیڈی رپورٹر)  لیلمہ خان فاونڈیشن کی افتتا حی تقریب، ملک کے نا مور تھراپسٹ، ڈاکٹرز،مو ٹیویٹرز نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔مقررین میں چیئر پرسن لیلمہ خان، فیصل خا ن، ڈاکٹر تقی شا ہ، میجر اورنگزیب،عدنا ن عالم، ارم ارشا د، بلا ل مصطفی نے خطا ب کیا۔ میزبا نی کے فرا ئض کا مران خا ن نے سر انجا م دیئے۔ چیئر پرسن لیلمہ خا ن نے روزنا مہ ”پاکستان“ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ انسا نیت کی خد مت کا درس ہمیں سب سے پہلے محسن انسا نیت حضرت محمدؐ سے ملتا ہے اور اگر اللہ نے آ پ کو اس قابل بنا یا ہے کہ آپ اس کی مخلو ق کے کام آسکیں تو آپ اس کام میں دیر نہ لگا ئیں ل۔لیلمہ خا ن نے فاؤنڈیشن  کے مقاصد کے حوالے سے با ت کر تے ہو ئے  کہا کہ اس کا مقصد ذہنی امراض اور ہر طرح کی معذوری کا تجزیہ اور تشخیص کر نا ہے اور پھر اس مرض کا تھرا پی اور انفرا دی چیک اپ کے ساتھ علا ج کر نا ہے اس کے علا وہ خصو صی طو ر پر ان امراض میں مبتلا بچو ں کا علا ج بھی شا مل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ معا شرے میں منفی رویہ کے بڑھتے ہو ئے رجحا ن پر بھی قابوپا نا چا ہیے بیما ری چا ہے کسی بھی قسم کی ہو اس کا وقت پر علاج بہت ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا نفسیا تی رویو ں میں تبدیلی بے شما ر مسا ئل کو جنم دیتی ہے جس سے معا شرے میں بگا ڑ پیدا ہو تا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ابھی ہمارا آغا ز ہے لیکن ہما را وعدہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم اس خد مت کے دائرہ کا ر کو وسیع کر تے جا ئیں گے۔   دیگر مقررین نے خطا ب کے دورا ن شرکا ء سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ لیلمہ خان فا نڈیشن ذہنی اور جسما نی کو نسلنگ اور علاقہ میں ری ہیب کے حوالے سے ایک تا زہ ہوا کا جھو نکا ثا بت ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں بحثیت شہری ہر روز اپنی کو نسلنگ کے بے شما ر مواقع میسر آتے ہیں اگر ہم انفرا دی طو ر پر اپنے فرائض سر انجا م دیں معاشرہ میں خود کا ر طریقہ سے تبدیلی لا ئی جا سکتی ہے۔تقریب کے آخر میں چیئر پرسن کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کئے گے اور شر کاء کے لئے تواضع کا بھی اہتما م کیا گیا 

لیلمہ

مزید : میٹروپولیٹن 1