تحفظ ختم نبوت الائنس کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

         تحفظ ختم نبوت الائنس کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

  



  لاہور(پ ر)13 جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنونیرعلامہ محمد ممتازاعوان،ڈپٹی کنوینرز حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی غلام حسین رحیمی، مولانامحمد نعیم بادشاہ سلفی اورعلامہ وقارالحسنین نقوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے،وحشیانہ مظالم وظالمانہ کرفیو اوراسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اورفلسطین میں ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف سخت احتجاج کیاہے اور اس طرح کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور عالم اسلام کی بے حسی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیاہے اور مطالبہ کیاہے کہ دنیا عالمی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل کی کھلی دہشتگردی کا سخت نوٹس لے۔

نیزسعودی عرب واسلامی ممالک اوآئی سی کا اجلاس فوری طلب کرکے کشمیر وفلسطین میں جاری مظالم بندکرانے کے لیے اپنا مؤ ثر کردار اداکریں جو ان کا فرض منصبی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1