تحریک انصاف عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرے گی،اعجاز چودھری

  تحریک انصاف عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرے گی،اعجاز چودھری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی جنرل سیکر ٹری علی امتیاز ورائچ،کرنل (ر) اعجاز منہاس،عمرفاروق مائر، شکیل نیازی اور سنٹر ل پنجاب کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کے ہمراہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی سے ملاقات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے لوکل بلدیاتی ایکٹ پر تفصیلی بریفینگ دی اس موقع پر اعجازچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرے گی، لوکل بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے گے ہیں جس سے لوکل مسائل جلد حل ہو ں گے، پی ٹی آئی صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن پوری تیاری سے لڑے گی اور جیت کر دم لے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے وزیراعظم عمران خان کی محنت اور لگن سے دنیا میں ملکی وقار میں بے حد اضاضہ ہو اہے، پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت میں کام کر کے روپے اور معیشت کو مستحکم کیا، اللہ کا شکر ہے پاکستان درست سمت پر گامزن ہے،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے، حکومت اندرونی خسارہ 50فیصد نیچے لے کر آئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے۔

اعجاز چوہدری 

مزید : میٹروپولیٹن 1