عمران خان اپنی غلطیوں کے بوجھ تلے خود دب جائیں گے،عظمیٰ بخاری

عمران خان اپنی غلطیوں کے بوجھ تلے خود دب جائیں گے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی غلطیوں کے بوجھ تلے خود ہی دب جائیں گے۔نیازی کمپنی چور ڈاکوں کے چورن کے بعد نوازشریف کی صحت کا چورن بیچ رہی ہے۔میاں نوازشریف کی تشویشناک صحت پر سرکاری میڈیکل بورڈ،یاسمین راشد اور شوکت خانم کے ڈاکٹر فیصل نے تشویش کا اظہار کیا۔عمران خان حقائق کے جانتے ہوئے بھی ناسمجھ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان طرف ترجمانوں کو نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے سے روکتے ہیں۔دوسری طرف عمران خان خود ہی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا حکمرانوں نے قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہر روز قوم کو ایک نیا فریب دیا اور سبز باغ دکھایا جاتا ہے۔حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا یالیکن اس کا مذاق اڑایااور قوم کو دھوکہ دیا۔اگر حکمران کچھ کرنہیں سکتے تھے تو مدینہ جیسی اسلامی ریاست کانام لیکر قوم کو دھوکہ دینے کی کیا ضرورت تھی۔ خلا میں رہنے والے وزرا عوام کی مشکلات اور پر یشانیوں سے بے بہرہ ہیں۔یہ راتوں کو جاگنے اور دن کو سونے والے لوگ ہیں۔عوام انہیں ڈھونڈتے پھرتے ہیں مگر صبح کو یہ کہیں نظر نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے اور ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ کے ججز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1