عمران خان تقریریں چھوڑ کر عملی اقدامات کریں،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان تقریریں چھوڑ کر عملی اقدامات کریں عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آ چکے ہیں بجلی کے نرخوں میں آئے روز کا اضافہ کرکے ناتواں عوام کو جھٹکے دینا حکومت کی جانب سے معمول گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھنے کا برملا اعتراف بھی کیا جاتا ہے تو دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر کبھی پٹرولیم مصنوعات‘ کبھی گیس اور کبھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک سال کے اقتدار سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔ پہلے معیشت کی زبوں حالی کے باعث عوام کہ مہنگائی کے زوردار تھپیڑے سہنے پڑے۔ اب جبکہ وزیراعظم خود معیشت کی بحالی اور ملک کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعلان کرچکے ہیں تو پھر آئے روز بجلی‘ گیس اور پٹرولیم جیسی بنیادی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔
عزیز الرحمن