یو سی پی اور اجوکا تھیٹر کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ

    یو سی پی اور اجوکا تھیٹر کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ

  



لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور اجوکا تھیٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب یوسی پی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر تیمور الحسن،اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم،ڈپٹی ڈائریکٹر نروان ندیم،فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مفاہمت کے مطابق دونوں ادارے پرفارمنگ آرٹس اور تھیٹر کے فروغ کیلئے دو طرفہ تعاون اور اشتراک کو فروغ دیں گے۔ڈاکٹر تیمور الحسن اور شاہد ندیم نے اس موقع پر مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجوکا تھیٹرکے ڈائریکٹرز کو یوسی پی ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو کے اسٹوڈیوز اور پروڈکشن ہاؤس کا بھی دورہ کروایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1