تجاوزات آپریشن میں دکانوں کی سیڑھیا ں توڑنے پر تاجروں کا احتجاج

      تجاوزات آپریشن میں دکانوں کی سیڑھیا ں توڑنے پر تاجروں کا احتجاج

  



لاہور،مانگا منڈی (جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں چوتھے روز بھی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھر پور آپریشن، اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے پسند نہ پسند کی بنیاد پر اپریشن کرکے کئی دوکانوں کی سیڑھیاں توڑ دیں کر بلاوجہ آپریشن 9بجے شروع کر دیا۔سینئر صحافی ملک ممتاز حسین نے ٹاؤن کی طرف سے انچارج اے ٹی او آر ملک محمد ادریس،شاہد اقبال،عبدالواحد سے کہا کہ محکمہ ٹیلی فون کے جو بلاوجہ کھمبے لگے ہوئے جس کی آڑ میں دوکاندار آگے آجاتے ہیں ان کو آپ کیوں نہیں اکھاڑتے تو انہوں نے کہا ہم اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں کسی کی بات نہیں سنتے اس وقت عمران خان کی حکومت ہے مسلم لیگ (ن) کی نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے یکساں سلوک کرکے تجاوزات کی آڑ میں آنے والے دوکانداروں کا اپریشن کیادریں اثناء معززین علاقہ اور تاجر برادری نے اس اپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوکانداروں کے سایہ کرنے والے شٹر بلاوجہ توڑنا زیادتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ناجائر تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے۔دوسری طرف موضع شہزادہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 122 کنال زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی کارروائی میں ریونیو اور نشتر زون اور 02 پولیس ریزوز نے حصہ لیا۔

احتجاج

مزید : میٹروپولیٹن 1