حضور پاکؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،بیگم مہناز رفیع

حضور پاکؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،بیگم مہناز رفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نبی کریمؐنے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیا۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تقریبات عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ ”محفل میلاد النبیؐ برائے خواتین“ کے دوران کیا۔ اس بابرکت روحانی محفل کا انعقاد نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے شعبہئ خواتین نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شعبہئ خواتین کی کنوینر بیگم مہنازرفیع، کنوینر مادرملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم خالدہ جمیل، بیگم صباحت رمضان سیالوی، سیدہ تسکین شاہد، نائلہ عمر اور طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعدادمیں موجود تھیں۔ بیگم مہنازرفیع نے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ نبی کریمؐ نے ہمیں محبت وامن کا پیغام دیا، آپؐ نے نفرت کرنیوالوں سے بھی اظہارِ محبت کیا۔ دین اسلام کی تعلیمات کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہی راہ فلاح ہے۔ آپؐ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں ہر حال میں اس کی پیروی کرنی چاہئے۔پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔
مہناز رفیع