سابق حکومت نے رائیونڈ کے فنڈز کا غلط استعمال کیا،فیض الحسن
رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر کے کوآرڈی نیٹر فیض الحسن فیضی جٹ نے کہاہے کہ پچھلے لیگی دور میں رائیونڈ کو ماڈل سٹی بنانے کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کا غلط طریقے سے استعمال کرکے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا لیکن اب رائیونڈ حلقہ میں جلدشروع ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات کی نگرانی خود صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر اور ان کی ٹیم کرے گی اور کسی کو رائے ونڈ حلقہ کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، حلقہ کے پسماندہ علاقوں کو ماڈل بنانا اولین ترجیح ہے۔ رائیونڈ میں مسلم لیگ نون کے دور میں کی گئی بااثر شخصیات کی تجاوزات کو ختم کر کے غریبوں کے لئے ریڑھی بازار قائم کریں گے انہوں نے یونین کونسل 272 سیکرٹری سید محمودالحسن سے ملاقات کی۔ان کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کوآرڈی نیٹر یوسی جاوید مسعود،رانا سفارش علی،افتخار راجہ،،ملک اکرم،ڈاکٹر طارق ساحل،چچا پپو،ضیغم بھائی موجود تھے۔
فیض الحسن