ٹرانسپورٹرز کو بسوں کی رجسٹریشن کے لئے حتمی وارننگ دیدی گئی
لاہور(اپنے نمائندے سے) کمشنر لاہور کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن پنجاب، ڈی کلاس اسٹینڈ ٹرانسپورٹرز اور آزاد ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاری اڈہ پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ٹرانسپورٹرز سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ خصوصی طور پر نالی کے اطراف بس اسٹینڈ پر غیر قانونی پارکنگ یا اسٹینڈ نہ لگائیں جس کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ اور گندگی میں اضافہ ہو۔کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جاتی ہے۔ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے مزید آگاہی دی کہ بس اسٹینڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے اور انفراسٹرکچر کے کاموں کے لئے ٹینڈر عمل کی آگاہی دیدی گئی ہے۔ ایڈمسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے ٹرانسپورٹر کو اپنی بسوں کی رجسٹریشن کروانے کے لئے حتمی وارننگ دینے کے ساتھ غیر رجسٹرڈ بسوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
وارننگ