کشمیر کے مسلمانوں کو بچانے کیلئے پوری دنیا کوکردار ادا کرنا ہو گا

کشمیر کے مسلمانوں کو بچانے کیلئے پوری دنیا کوکردار ادا کرنا ہو گا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیر کے مسلمان جس مشکلات میں ہیں انہیں بچانے کے لئے پوری دنیا کو ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے دروازے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کشمیری بھائیوں کے لئے جاری رکھیں گے۔

بھارت کی جانب سے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم قابل مذمت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی انسان سو دن سے زائد بھوکا پیاسا رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہے لیکن حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 108روز سے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1