مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنا ہو گا
لاہور (سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہورکے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا سنگین انسانی بحران اور بنیاد پرست بھارتی حکومت کے کشمیر کی آئینی حیثیت کو غیر آئینی حربے سے بدلنے کے بعد کشمیر دنیا کے ریڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آ رہا ہے جبکہ دنیا اسے پہلے ہی عالمی امن کیلئے فلیش پوائنٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے ایسے میں تمام ذمہ دار حکومتوں اور اب خود پورے عالمی معاشرے کو مسئلہ کشمیر کو پرامن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھنا ہو گا۔دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر دنیا کے سب ممالک کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے لئے مددگار ثابت ہونگے،جب تک سنجیدگی سے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر نہیں کیا جائے گا تب عالمی امن بھی خطرے سے دوچار رہے گا۔
عبدالمنان