مغرب اسلام دشمنی میں انتہا پسندی پر اتر آیا،علماء کرام

مغرب اسلام دشمنی میں انتہا پسندی پر اتر آیا،علماء کرام

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) دنیا کو مذہبی رواداری اور اعتدال پسندی کا سبق دینے والا مغرب خود اسلام دشمنی میں انتہا پسندی پر اُتر آیا ہے ان خیالات کا اظہار نارے میں قرآ ن پاک جلانے کے واقعہ کے بعد امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالعزیز،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے اپنے مذمتی بیانات میں کیا،دینی رہنماؤں نے کہا کہ ایسی متعصب تنظیمیں جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا خاتمہ کر کے اشتعال انگیزی کو فروغ دینا ہے ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

علماء کرام

مزید : میٹروپولیٹن 1