علم دین کے حصول کیلئے روح کی پاکیزگی انتہائی ضروری ہے،پیر مختار شاہ

علم دین کے حصول کیلئے روح کی پاکیزگی انتہائی ضروری ہے،پیر مختار شاہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے فاضل امریکا میں مقیم عالمی مبلغ اسلام علامہ پیر سید مختار احمدشاہ نے کہاکہ علم دین کے حصول کیلئے روح کی پاکیزگی انتہائی ضروری ہے۔جدید دور میں علوم کی وسعتیں ناقابل بیاں حد تک بڑھ رہی ہیں۔دنیا میں مسلم اُمہ نے جب سے تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز کرنا شروع کیا، تباہی ان کا مقدر بنی۔علم کا حصول معرفت الٰہی کا ذریعہ ہے اور جہالت گم راہی ہے‘ علم نافع وہی ہے جو معرفت ربانی سے ہم کنار کر دے۔مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی زندگی خوف الہٰی اورعشق رسول ؐ سے عبارت تھی۔آپ ؒمختلف مکاتب فکر کے باہمی اختلافات مٹا کر اتفاق واتحاد کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے۔آپؒ مذہبی رواداری کے پر زور حامی تھے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقالیہ تقریب میں شیخ الحدیث مولانا محبوب احمدچشتی،مرکز ی صدر نعیمین ایسوی ایشن ڈاکٹرحسیب قادری‘مولانا امداد اللہ نعیمی، مولانا کلیم فاروقی،پیر سید زین العابدین شاہ،مفتی محمدمدنی،قاری رفیق احمدنقشبندی،قاری ذوالفقار احمد،قاری غلام محی الدین،صدر بزم نعیمیہ مولانا سعید احمدنقیبی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی سمیت جامعہ نعیمیہ کے دیگر اساتذہ اورطلبہ کثیر تعداد نے شرکت کی

مختار شاہ

مزید : میٹروپولیٹن 1