پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ہمایوں اختر خان

  پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ہمایوں اختر خان

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے کرپشن کی میراث کوکسی صورت آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا اور اس کے بیج کو ناپید کر دیا جائے گا،(ن) لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر نواز شریف کے معاملے پر منٹوں میں فیصلہ نہ کیا گیا تو کیا سے کیا ہوجائے گا لیکن سابق وزیر اعظم کے لاہور سے لندن کے سفر میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے بات کی ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لئے سیاسی چیلنجز بڑھ نہیں رہے بلکہ کم ہو رہے ہیں،ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے غیر معمولی فیصلوں کے ذریعے جوکڑوی گولی نگلی ہے اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے باگ ڈور سنبھالی تو ملک ڈالروں کی کمی کی وجہ سے ڈیفالٹ ہو سکتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دور اندیشی اور عملی اقدامات سے اسے روکا اور آج عالمی ادارے ہمارے اقدامات کو سراہا رہے ہیں،آئی ایم ایف نے مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی ہے اور یہ مثبت اشاریہ ہے۔

ہمایوں اختر

مزید : میٹروپولیٹن 1