فوڈاتھارٹی کااندروں شہر چھاپہ، 1190کلو ملاوٹی پتی برآمد

          فوڈاتھارٹی کااندروں شہر چھاپہ، 1190کلو ملاوٹی پتی برآمد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے اندرون شہر لاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹی سٹور کو سیل کر دیا۔بھاری مقدار میں ملاوٹی چائے پتی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اندرون دہلی گیٹ حویلی میاں سلطان کے قریب کارروائی کی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لائسنس کی عدم موجودگی، پراڈکٹس پر لیبلنگ، ملازمین کے میدیکلز نہ ہونے اور ناقص صفائی کی بناء پر کارروائی کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پتی کی غیر معیاری سٹوریج، کیمیکل زدہ بیگ کا استعمال اور حشرات کی موجودگی پائی گئی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ موقع سے1190 کلو گرام کھلی ملاوٹی چائے پتی بھی برآمد کرلی گئی۔ ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1