انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کیلئے مسز رفعت زاہد کا انتخاب

    انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کیلئے مسز رفعت زاہد کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کے لئے مسز رفعت زاہد کا انتخاب کر لیا گیا وہ اس ادارے کی سب سے پہلی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ہوں گی۔مسز رفعت زاہد 1984میں نرسنگ کے شعبے سے منسلک ہوئیں اور وہ گزشتہ35برسوں سے مختلف ہسپتالوں اور انتظامی عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ اپنی تعیناتی کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رفعت زاہد کا کہنا تھا کہ پی آئی این ایس جیسے معتبر اور منفرد ادارے میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کام کرنا اُن کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

اور وہ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گی اور اُن کی قیادت میں اس ادارے کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سفارشی کلچر کے خلاف ہیں اور مروجہ اصولوں کے مطابق قوانین و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے نرسنگ کمیونٹی کے مسائل کا حل اُن کی اولین ترجیح ہو گا۔ رفعت زاہد نے کہا کہ اُن کے دروازے ہر نرس کے لئے کھلے ہوں گے اور کسی کا جائز مسئلہ حل ہونے سے نہیں رہے گا جبکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، وارڈ مینجمنٹ، ڈسپلن اور خوش اخلاقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انتخاب

مزید : میٹروپولیٹن 1