کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرناقومی فریضہ ہے،زرافشاں فرحین

  کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرناقومی فریضہ ہے،زرافشاں فرحین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع لاہور کے زیراہتمام دوروزہ شمالی ووسطی پنجاب کی اقامتی تربیت گاہ کا انعقاد کیاگیا جس سے صدر ضلع لاہور زرافشاں فرحین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہو گی اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ملی اور قومی فریضہ ہے انہوں نے ملکی حالات پرکہا کہ لا الہ اللہ کے نام پر وجود میں آنے والا وطن عزیز پاکستان مسلسل تجربات کی زد میں ہے.لاکھوں دعووں کی بنیاد پر وجود میں آنے والی حکومت نے عوام کومایوسی کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے حکومت کے پاس اختیارنام کی کوئی چیز نہیں.رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے.قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں جس کی وجہ سے ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں۔
زرافشاں