امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اتحاد ملت استحکام پاکستان کنونشن

    امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اتحاد ملت استحکام پاکستان ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آر گنا ئز یشن کے زیراہتمام اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے دوسرے روز تعلیم ہمارا میدان جہاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ماہرین تعلیم عون عباس زیدی،گلزار حسین اوڈاکٹرر قیصر عباس نے خطاب کیا۔کانفرنس میں بچپن سے ہاتھ اور پاؤں سے معذور پارہ چنار کے استاد گلزار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کو میں نے اپنی کمزور ی نہیں طاقت بنایا۔ماہر تعلیم عون عباس زیدی نے کہا کہ وہ علم جو خدا کے قریب کرتا ہے وہی علم نافع ہے جو دور حاضر میں طلبہ کی ضرورت ہے۔ انسانیت اگر فلاح چاہتی ہے تو کامل ترین نظام یعنی اسلام پر عمل پیر اہوکر کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتی ہے، دور حاضر کے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

کنونشن

مزید : میٹروپولیٹن 1