رائیونڈ میں ایگریکلچر انکم ٹیکس ریکوری مہم،آدھے سے زائد ٹارگٹ مکمل
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)ریکوری اینڈ کولیکشن آف ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب تحصیلدار، گردوارز، پٹواریوں اور دیگر نے شرکت کی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے صحافیوں کو بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس کا ٹارگٹ تقریبا 88979037 تھا جس میں تقریبا 49468844 پورا کرلیا گیا ہے، مجموعی طور پر لوکل ریٹ ٹارگٹ 01لاکھ 24 ہزار 400 تھا جس میں سے 123793 تک ریکوری کر لی گئی ہے،مجموعی طور پر واٹر ریٹ 25349968 تھا جس میں سے 2487271 اب تک ریکور کر لیا گیا ہے،02 پٹواریوں کو مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے،ریونیو فیلڈ سٹاف کو 15 دن کے اندر ٹارگٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ٹارگٹ مکمل