ریلوے کی تمام شہروں سے ٹرینیں وقت مقررہ پرروانہ ہوئیں

ریلوے کی تمام شہروں سے ٹرینیں وقت مقررہ پرروانہ ہوئیں

  



لاہور(لیڈی رپوٹر)پاکستان ریلوے کی پشاور اورکراچی سمیت تمام شہروں سے صبح کے وقت چلنے والی تمام گاڑیاں وقت مقررہ پر روانہ ہوئیں اس طرح شام کو چلنے والی گاڑیاں بھی اپنے مقررہ اوقات کے مطابق روانہ ہونگی۔گزشتہ دو دنوں سے تمام ٹرینیں اپنے شیڈول کے اوقات کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ اس طرح ریلوے کی مجموعی طور پر مال گاڑیوں اور پسنجر ٹرینوں کے حوالے سے وقت کی پاپندی71فیصد رہی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریڑوکے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ڈویڑنوں سے راستے میں آنے والی رکاوٹوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے تا کہ دوران سفر مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ کراچی سے روزانہ 15 مال گاڑیاں روانہ ہو رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1