شام میں ترک کارروائیوں کے دوران داعش کے سینکڑوں گرفتار جنگجو فرار ہوگئے، روس

شام میں ترک کارروائیوں کے دوران داعش کے سینکڑوں گرفتار جنگجو فرار ہوگئے، ...

  



دمشق (این این آئی)شام میں ترکی کی حالیہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے سینکڑوں جنگجو حراست سے فرار ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے یہ دعوی اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کے بقول اس پیش رفت سے گروہ کے دوبارہ زور پکڑنے اور مسلح کارروائیاں کرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے سرکاری نیوز ایجنسی سے بات چیت میں مزید کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کا احترام لازمی ہے۔ ترکی نے پچھلے ماہ کے اوائل میں اپنی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں کردوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

مزید : علاقائی