شادمان پولیس کی کارروائی 4اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے کارروائی کرتے ہوئے 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان میں غلام مرتضیٰ، مرزاندیم، شیخ عدیل اور شیخ سمیع شامل ہیں۔ اشتہاری ملزمان غلام مرتضی اور مرزا ندیم بوگس چیک کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔اشتہاری ملزمان شیخ عدیل اور شیخ سمیع چوری اور تشدد کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھے۔انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔