سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورسز کا سلسلہ جاری

  سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورسز کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی فالکن فورس کے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا۔تین روزہ ریفریشر کورس میں فالکن فورس کے145 اہلکارشامل ہیں۔اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔دوران ریفریشر کورس اہلکاروں کو فزیکل تربیت کے ساتھ ساتھ فائر پریکٹس بھی کروائی جائے گی۔سرچنگ کے مختلف آلات میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھروگیٹ کے استعمال کے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔
۔فالکن فورس کے جوانوں کو جامعہ تلاشی کے طریقہ کار اور وہیکل سرچ کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کااس موقع پر کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حساس مقامات اور اہم شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے فالکن فورس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -