سری لنکن ٹیم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے، سید علی مرتضیٰ

    سری لنکن ٹیم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے، سید علی مرتضیٰ

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی زیر صدارت سری لنکن ٹیم کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ظہور حسین، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی، کمشنر لاہور ڈویثرن، ایڈیشنل آء جی سپیشل برانچ اور سیکورٹی ادروں کے افسران بھی موجود تھے۔ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔سید علی مرتضی نے کہاکہ سری لنکن ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں میچ کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی