منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے،اشفاق خان

  منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے،اشفاق خان

  



لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کرائم کنٹرول اورلاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سپروائزری کردار کو مزید موثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس سرکل کی انسدادِکرائم جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری، رابری اور سنگین وارداتوں پر قابو پانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی اور مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے۔شہیدخادم حسین کی15 ویں برسی کے موقع پرشہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔قبل ازیں

مزید : علاقائی