مانگا منڈی،زائد دام وصولی،15دکانداروں کو جرمانے کے بعد چھوڑ دیا گیا

  مانگا منڈی،زائد دام وصولی،15دکانداروں کو جرمانے کے بعد چھوڑ دیا گیا

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر نے سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں کو پکڑ کر تقریباً60ہزار روپے جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر نے مانگا منڈی میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے مانگا منڈی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ریٹ زیادہ لگانے والے سبزی فروشوں اور روٹی،نان مہنگی فروخت کرنے اور کھلے سیگریٹ فروحت کرنے والے تقریباً15افراد کو گرفتار کرکے تھانہ مانگا منڈی پہنچا دیا بعد میں تمام گرفتار افراد سے مجموعی طور پر تقریباً 60ہزار روپے کے قریب جرمانہ کرکے چھوڑ دیا،آئندہ ان کو وارننگ دی کہ آپ عوام کو مہنگا سودا فروحت نہیں کریں گے جس پر عوام نے مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی