کرپشن کیس، ملزم فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

      کرپشن کیس، ملزم فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث ملزمان فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 7 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا بھی حکم دیاہے،عدالت میں ملزم فرحان چیمہ کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست دائر کی جاچکی ہے، نیب کا موقف ہے کہ ماڈل انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، ملزموں پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی