چوہنگ پولیس نے بچے کو تلاش کر کے والدین کے سپردکر دیا

  چوہنگ پولیس نے بچے کو تلاش کر کے والدین کے سپردکر دیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے11 سالہ بچے محمد عمر کو تلاش کر کے والدین کے سپردکر دیا۔11سالہ محمد عمر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر داتا دربار چلا گیا تھا۔محمد عمر کے والدین نے تھانہ چوہنگ میں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔بچے کے ورثاء نے بچے کی بازیابی کے سلسلہ میں احتجاج کر کے کئی گھنٹے ملتان روڈکو ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدرکی طرف سے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی