امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

      امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سول لائنز ڈویژن میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلیگ مارچ گورنر ہاؤس سے شروع ہو کر پریس کلب، شملا پہاڑی، علامہ اقبال روڈ،مغلپورہ پل اور واپسی گورنرہاؤس چوک میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ میں تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈولفن اور پیرو فورس کے اہلکاروں نے بھی فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ڈی ایس پی ریس کورس شیخ نوید اکمل نے کہا کہ ملک وقوم کی بقا وسلامتی کے لیے پولیس ہر وقت چاک و چوبند ہے۔فلیگ مارچ ملک دشمن عناصر کے لیے پیغام ہے,اس جنگ سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

مزید : علاقائی