رائیونڈ سٹی، ویگن اور رکشے میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

  رائیونڈ سٹی، ویگن اور رکشے میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مسافروں سے بھری ویگن اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی ویگن تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں تیس سالہ صفیہ.10سالہ سفیان.ریاض منیر اور صفدر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی