بلیک کوٹ لائرز گروپ کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

بلیک کوٹ لائرز گروپ کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں کے اعزاز میں ...

  



لاہور(پ ر) بلیک کوٹ لائرز گروپ کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کیلئے امیدواروں کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا انتظار برائے صدر، ندیم ضیاء بٹ برائے نائب صدر(ماڈل ٹاؤن)،کرم نظام نائب صدر، میاں سخاوت نائب صدر، علی عمران فنانس سیکرٹری اور نمرہ بٹ جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ چیئرمین ظفر اقبال ایڈووکیٹ، صدر ملک ساجد فاروق ایڈووکیٹ، سیکرٹری سلیم بٹ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ تقریب سے چیئرمین ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور صدر ملک ساجد فاروق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلاء کے تحفظ کیلئے ہر اقدامات کرینگے اسی لئے رانا انتظار اور ندیم ضیاء بٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ کامیاب ہو کر وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

لائیرز گروپ

مزید : میٹروپولیٹن 4