ناروے میں اسلام مخالف ریلی مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے،اشرف جلالی

ناروے میں اسلام مخالف ریلی مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے،اشرف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن جلانے کے نہایت ہی مذموم واقع پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے ہ ناروے میں سرکاری سرپرستی میں اسلام مخالف ریلی اور اس کے دوران قرآن جلانے کی نہایت سنگین حرکت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ اسلام دشمن قوتیں اسلاموفوبیا کی بنیاد پر دہشت گردی کر رہی ہیں۔مغرب کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ توہین رسالت یا توہین قرآن سے مسلمانوں پہ کیا گزرتی ہے۔بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مغرب کی طرف سے مقدسات کی توہین کی صورت میں کی جانے والی بھیانک دہشتگردی پر ایسا رد عمل دیا جائے کہ جو مغرب کو ہمیشہ یاد رہے۔

اور وہ ایسی گہناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ناروے میں سیکورٹی کی موجودگی میں بر سرعام قرآن جلانے والے شیطان پر فورا ٹوٹ پڑنے والا عمر الیاس نامی مسلم نوجوان دیکھتے ہی دیکھتے مسلم امہ کی آنکھ کا تارا بن گیا۔یہ دلیر نوجوان ہرگز دہشت گرد نہیں امت مسلمہ کا ہیرو ہے۔بہت جلد ان شاء اللہ تعالی عمر الیاس نامی محافظِ حرمتِ قرآن کی حمایت میں شرعی فتوی صادر کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4