ناروے کی حکومت نفرت انگیز کارروائیوں کو فوری روکے،اعجاز عالم

ناروے کی حکومت نفرت انگیز کارروائیوں کو فوری روکے،اعجاز عالم

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے پوری پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مخالف تنظیم کے زیر اہتمام ایک مظاہرے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی توہین کرنے کی ناقابل برداشت کوشش پر پوری پاکستانی مسیحی برادری سراپہ احتجاج ہے اور ناروے کی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کی نفرت انگیز کارروائیوں کو فی الفور روکا جائے گا اور ذمہ داران کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ دنیا بھر میں امن کے راستے میں حائل ایسے مذموم عناصر کو حوصلہ شکنی کے ساتھ سخت سے سخت سزا بھی دیجا سکے۔۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں اسلام فوبیا اور زینوفوبیا اب مزید تشویشناک ہوتا جارہا ہے۔

اعجاز عالم

مزید : میٹروپولیٹن 4