پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،اشرف بھٹی

  پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سبزیوں روز مرہ کی اشیاء اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں صرف ڈیڑھ سال کے اندر ایک ہزار فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور ان کی حکومت میں ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جارہی ہے اور عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اب تک نہ جانے کتنی مرتبہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔

اور اب انہوں نے پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافہ کردیا ہے مہنگائی اور بے روگاری کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور ان پر انہوں نے مزید پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافہ کرکے ان کا سانس لینا مشکل کردیا ہے واٹر ٹیرف بڑھانے کا مقصد شہریوں کے جیبوں میں ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں حکومت ہر ماہ بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ پانی کے بلوں میں 120فیصد اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4