اقوام عالم کو بھارت کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہو گی،رمیض شاہد

اقوام عالم کو بھارت کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہو گی،رمیض شاہد

  



لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سیکریٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے کہ مودی انتہاپسند شخص جو سیکولر بھارت کی شناخت کیلئے ایک خطرہ ہے،اقوام عالم کو بھارت کیساتھ اپنے روابط اور تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی،اقلیتوں کیساتھ سلوک نے بھارتی سیکولر ازم کی قلعی کھول دی،مودی کی انتہا پسندی بھارت کیلئے زہر قاتل ہے،پاکستان کشمیریوں کی کھل کر حمائت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے اس اقدام سے دنیا کو بھارتی جارحیت کے بارے میں معلومات ملیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ مغربی عوام کو بتانا ہوگا کشمیر صرف سکارف اور شال تک محدود نہیں اور بھارت کے پروپیگنڈے کا جواب موثر اور حقیقی معلو ما ت کے ذریعے دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4