طلبہ و طالبات کے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے

    طلبہ و طالبات کے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (جنرل رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں گورنمنٹ تہذیب البنات ماڈل ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول‘ مین مارکیٹ ٹاؤن شپ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل سکول‘ صفانوالہ چوک‘لاہور‘ پنجاب ہائی سکول‘ باواجان کالونی‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہور اوردی پرائم کیئر سکول‘ سراجپورہ شالیمار ٹاؤن‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 463تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4