عمران خان نے مودی کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا،شفیق رضا

      عمران خان نے مودی کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا،شفیق رضا

  



لاہور(پ ر)چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ عمران خان نے مودی کا سیاہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا، بھار ت کا قصا ئیمودی مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ بر قرار نہیں رکھ سکے گا‘ اور مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو جائیگا، وزیر اعظم عمران خان کا نام تاریخ میں ایک بہادر اور جرات مند وزیر اعظم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے معاملے میں اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرائے اور دنیا میں پائی جانے والی ما یو سی کاازالہ کرے۔ انہو ں نے کہاکہ جانوروں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک، تنظیمیں، این جی اوزکشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔اپنے مسلمان بھائیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے والوں کو کل اللہ کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4