چودھری ضیاء اور رانا تنویر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور صدر منتخب

      چودھری ضیاء اور رانا تنویر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ...

  



 اسلام آباد (یواین پی) این آئی ایچ یونائیٹڈ فٹ سال کلب و انصاف سپورٹس کلچر فیڈریشن کے صدر چوہدری ضیاء اور اسوا کلب کے صدر رانا تنویراحمد کو بالترتیب اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور صدر منتخب کرلیا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام رجسٹرڈ کلبوں کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کی۔ جبکہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب ملک عدنان احمد اور خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل معین الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پرپاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہاکہ چوہدری ضیاء اور رانا تنویراحمد کی تقرری سے وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ دونوں افراد بہت محنتی ہیں اور ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ان دونوں افراد نے ہماری خواہش کے مطابق عہدیدوں کو قبول کیا۔ ملک عدنان نے اجلاس کو بتایا کہ قومی فٹ سال چمپئن شپ آئندہ ماہ کوئٹہ میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آخر پر چوہدری ضیاء اور رانا تنویراحمد نے ان کو چیئرمین اور صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فٹ سال کے کھیل کی ترقی کا عزم کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی