اسلام آباد میں فٹ سال کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کرینگے، چودھری ضیاء

  اسلام آباد میں فٹ سال کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کرینگے، چودھری ضیاء

  



اسلام آباد (اے پی پی) فٹ سال ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین اورصدر انصاف سپورٹس کلچر فیڈریشن چوہدری ضیاء نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

س موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی، سنیئر نائب صدر ملک عدنان احمد، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد اور خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین کے علاوہ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن سے منسلک تمام کلبوں کے ممبران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات اور گراؤنڈز نہ ہونے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل فٹ سال چیمپئن شپ کے لیے اسلام آباد کی مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی، یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ دسمبر میں کوئٹہ میں کھیلی جائے گی جس میں اسلام آباد سمیت ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس موقع پرپاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہاکہ چوہدری ضیاء اور رانا تنویراحمد کی تقرری سے وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ دونوں افراد بہت محنتی ہیں اور ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ان دونوں افراد نے ہماری خواہش کے مطابق عہدوں کو قبول کیا۔ ملک عدنان احمد نے چوہدری ضیاء اور رانا تنویراحمد بالترتیب چیئرمین اور صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک میں فٹ سال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ آخر پر چوہدری ضیاء اور رانا تنویراحمد نے ان کو چیئرمین اور صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فٹ سال کے کھیل کی ترقی کا عزم کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی