چوتھی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل لاہور میں شروع

  چوتھی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل لاہور میں شروع

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل (پیر سے) پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں روز وشور پر ہیں اور چیمپئن شپ ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاک آرمی، ایئر فورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اپنے اپنے علاقوں میں تربیتی کیمپ جاری ہیں اور کھلاڑی آج (اتوار کو) لاہور پہنچیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی