کیرئیر میں مجھے توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے،مدھو

  کیرئیر میں مجھے توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے،مدھو
   کیرئیر میں مجھے توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے،مدھو

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر مدھونے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا۔مدھو نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی،سٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔

مزید : کلچر