ضدی ہوں سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں،دیدار

    ضدی ہوں سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں،دیدار
    ضدی ہوں سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں،دیدار

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمردیدار 2014 میں کئے گئے سٹیج ڈراموں میں شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر ابھی بھی قائم ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سٹیج پر کام کا اب کوئی ارادہ نہیں انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئی تھی، اب میرا زیادہ رجحان اپنے پارلر کی طرف ہے اور سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دیدار نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہو گیا۔ ضدی طبیعت کی مالک ہوں اور کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں۔

مزید : کلچر