آزادی بڑی نعمت‘اہمیت کا اندازہ محکوم لوگوں سے پوچھیں،میگھا

آزادی بڑی نعمت‘اہمیت کا اندازہ محکوم لوگوں سے پوچھیں،میگھا
 آزادی بڑی نعمت‘اہمیت کا اندازہ محکوم لوگوں سے پوچھیں،میگھا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اورسٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمرقتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا جشن بڑی شان و شوکت کے ساتھ مناتی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی اہمیت کا اندازہ صرف محکوم لوگوں کو ہی ہوسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بہت جلد کشمیری بھی بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر اپنی آزادی کا جشن منائیں گے ۔یہ ملک ہمارے آباؤ اجدادنے خاصی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس لئے ہمیں اس پیارے پاکستان کی قدر کرنی چاہیے اللہ کرے یہ رہتی دنیا تک قائم رہے میگھا نے کہا کہ مجھے اس ملک کی ادنیٰ سی فنکارہ ہونے پر فخر ہے۔میں جہاں بھی جاتی ہوں اس پیارے پاکستان کی شناخت میرے ساتھ ہوتی ہے اور وہاں میں اس کی شان بڑھانے میں ہر ممکن کوشش کرتی ہوں۔

میگھا نے مذید

کہاکہ میری دُعا ہے کہ ملک میں امن و امان اور محبتوں کی فضا قائم رہے میں خصوصاََنوجوان نسل سے کہوں گی کہ وہ اس ملک کا سرمایہ ہیں اور وہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : کلچر