پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانا جاتا ہوں،مصطفےٰ قریشی

پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانا جاتا ہوں،مصطفےٰ قریشی
 پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانا جاتا ہوں،مصطفےٰ قریشی

  



لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلموں میں مختلف کردار نبھائے ہیں لیکن پرستار مجھے پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانتے ہیں،”مولا جٹ“میں نوری نت کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ پنجابی فلم ”عالی جاہ“ میں میں نے کامیڈی کردار نبھایا اور اسے پرستاروں نے بے حدپسند بھی کیا لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہیں۔انہو ں نے کہا کہ متعدد فلموں میں لازوال اور یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن فلم ”مولا جٹ“ میں نوری نت کا کردار میری ذات کے ساتھ جڑ گیا اور میں آج تک خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سامنے آئے لیکن انڈسٹری کو عروج ملنا چاہیے اوراس کے لئے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : کلچر