فلمسازمہرمحمداسلم کا پنجابی فلم ”پترغنڈے دا“بنانے کا اعلان

فلمسازمہرمحمداسلم کا پنجابی فلم ”پترغنڈے دا“بنانے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلمسازمہرمحمداسلم نے نئی پنجابی فلم ”پترغنڈے دا“بنانے کا اعلان کردیا،فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی کے مقابل رانا عمران ہیروکاکردارنبھائیں گے،تفصیلات کے مطابق ایورگرین موویزکے روح رواں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ونامورفلم سازمہرمحمداسلم فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سرگرم ہیں،مہرمحمداسلم نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئی پنجابی فلم”پترغنڈے دا“بنانے کاا علان کردیااور سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے فلم کو ریکارڈٹائم میں مکمل کریں گے،مذکورہ فلم کے ہدائیتکارباسوچودھری جبکہ مصنف الطاف حسین ہیں،اس سے قبل وہ ”قیدی یار“،”جھلا“،”مہردامیدان“سمیت دیگر فلمیں بناچکے ہیں۔

مزید : کلچر