قرآن پاک بیحرمتی،پاکستان کا ناروے سے احتجاج،سفیر دفتر خارجہ طلب،اسلام،لاہور سمیت ملک بھر میں مظاہرے

قرآن پاک بیحرمتی،پاکستان کا ناروے سے احتجاج،سفیر دفتر خارجہ ...

  



اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شد ید احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلبی کر کے پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ تر جمان دفترخارجہ کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے 1.3 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، آزادی اظہار کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ترجمان کا کہنا تھا نارویجین حکومت سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان نے نارویجین حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے اوسلومیں اپنے سفیر کو ہدایات بھی جاری کردیں۔ دوسری طرف  ناروے میں مادر پدر آزاد طبقے کی جانب سے چند روز قبل ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی واقعہ کیخلاف اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونیوالے مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اہانت کے واقعا ت کو روکنے کیلئے احترام مذاہب کے موثر قوانین بنائے جائیں۔لاہور میں منصورہ کے سامنے ملتان روڈ پر ہونیوالے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا اسلام دشمن قوتیں اسلام کی مقبولیت مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کیلئے قرآن پاک کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں،اسلام محبت و اخوت اور عالمی ا من کا علمبردارہے، پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،بے حس حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف اپنے اپنے ملک میں مقدمات درج کئے جائیں اور جن ممالک کے یہ باشندے ہیں ان سے مجرموں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے۔

پاکستان احتجاج

مزید : صفحہ اول