نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80فیصد بند ہے،ڈاکٹر کا انکشاف

  نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80فیصد بند ہے،ڈاکٹر کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80فیصد بند ہے۔یہ انکشاف نوازشریف کا لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹرنے کیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔ نواز شریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو بطور نمائندہ پیش ہونے کی اجازت دے۔متفرق درخواست میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست وکیل غلام سبحانی کے ذریعے دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ 25 نومبر کو مرکزی اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ میں شامل ہیں۔
نوازشریف/درخواست دائر

مزید :

صفحہ اول -