الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جلد فیصلے کی درخواست دائر

الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جلد فیصلے کی ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ حکمران جماعت کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے۔درخواست کے متن میں شامل ہے کہ مذکورہ کیس گزشتہ پانچ  برسوں سے زیر التوا ہے اور تحریک انصاف اب تک ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے اپنائے گئے تاخیری حربے بھی درج ہیں جن کے سبب کیس التوا کا شکار ہوا۔اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی کے 42 اجلاس ہوئے، ای سی پی 70 سماعتیں کر چکا ہے،حکمران جماعت نے کمیٹی کے 16 احکامات کو نظر انداز کیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کوئی مصدقہ ریکارڈپیش نہیں کرسکی اور جان بوجھ کر سکروٹنی کمیٹی کو غیر فعال بنا رہی ہے۔الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ سٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات منگوا کر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

 درخواست دائر

مزید : صفحہ اول